بھٹکل:10؍مارچ(ایس اؤ نیوز)غیرقانونی طورپر شراب بیچنے کے الزام میں تعلقہ کے ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے ایکسائز افسران نے گھر کے سامنے والے باغ کنارے چھپا کر رکھی گئی 14لیٹر دیسی شراب کو مبینہ طور پر ضبط کرلیا گیاہے۔
ذرائع نے ملزم کی شناخت لچمیا نارائن نائک کےطور پر کی ہے۔ ایکسائز افسران نے بتایا کہ ملزم فرار ہے۔ ایکسائز ڈی وائی ایس دامودر این نائک، بھٹکل زون سب انسپکٹر جی ایل بورکر ، ایکسائز عملہ دیپانائک، گجانن نائک کارروائی میں شریک تھے۔ ایکسائز افسران نے کیس درج کرلینے کے بعد جانچ میں جٹ گئے ہیں۔